صادق آباد : زائرین کی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی

09:57 AM, 16 May, 2017

صاد ق آباد : صادق آباد میں چوک بہادر پور کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے   مطابق لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے بعد زائرین کی بس جونہی چوک بہادر آباد کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 30زائرین زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین سخی لعل شہبازقلندر کے عرس میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے تاہم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں