نوشکی میں دہشتگردی کی کارروائی، 5 افراد شہید، سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب

10:07 PM, 16 Mar, 2025

نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، شہداء میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبدالرحیم، ڈرائیور جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔
 

مزیدخبریں