یونان کشتی حادثے کے ذمہ دار عثمان ججہ گرفتار، ایف آئی اے اہلکاروں کو وزیراعظم کا انعام

09:06 PM, 16 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اہلکاروں کو نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ عثمان ججہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے مرکزی ذمہ داروں میں سے ایک ہے اور غیر قانونی طور پر پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث رہا ہے۔

وزیراعظم کو ڈی جی ایف آئی اے جان محمد نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے کارروائیاں مزید تیز کرنے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
 

مزیدخبریں