پشاور: ضلعی انتظامیہ نے کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ عیدالفطر کے موقع پر بھی اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کھلونا اسلحہ کلچر کا خاتمہ ضروری ہے اور شہریوں سے اس حوالے سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔