ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خطرات سے صارفین کو خبردار کر دیا

ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خطرات سے صارفین کو خبردار کر دیا

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے صارفین کو آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی کے سنگین خطرات کی اطلاع دی ہے اور انہیں فوری طور پر نیا آئی او ایس پیچ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا آئی او ایس پیچ فوراً انسٹال کریں تاکہ وہ ایک نفیس سائبر حملے سے محفوظ رہ سکیں۔

کمپنی کے بیان کے مطابق، اس خطرے کی اصل وجہ سفاری اور دیگر براؤزرز میں استعمال ہونے والے براؤزر انجن میں موجود ایک خامی ہے، جسے "CVE-2025-24201" کہا جاتا ہے۔ اس خامی کا فائدہ ہیکرز نے اُٹھایا اور اس کے ذریعے ایسی ویب سائٹس تخلیق کیں جو صارفین کے ویب براؤزر تک رسائی حاصل کر سکتی تھیں۔ یہ حملے صارفین کے ڈیوائسز کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ایپل نے اس خامی کے بارے میں آگاہی دینے کے بعد صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد نیا سیکیورٹی پیچ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ان کی ڈیوائسز محفوظ رہیں۔

مصنف کے بارے میں