صیہونی فورسز کا ڈرون حملہ، صحافی سمیت 9 فلسطینی شہید ،متعدد زخمی

صیہونی فورسز کا ڈرون حملہ، صحافی سمیت 9 فلسطینی شہید ،متعدد زخمی

غزہ : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے ایک ڈرون حملے میں صحافی سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک 48,524 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 955 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حماس نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے کامیاب نفاذ سے خوفزدہ ہیں، اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ جاری رکھتے ہوئے رہائشی اور اسرائیلی قیدی بھوک سے مر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ یواین کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے پُرتشدد حملے بڑھ رہے ہیں، جن کے نتیجے میں 4 سے 10 مارچ کے دوران 16 حملوں میں دو فلسطینی زخمی ہوئے، اور اس دوران 1400 سے زیادہ بھیڑیں اور بکریاں چوری یا ہلاک ہو گئیں۔ یواین نے مزید کہا کہ اس دوران زیتون اور پھلوں کے 380 سے زیادہ درختوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔

مصنف کے بارے میں