واشنگٹن: جنوبی اور وسط مغربی امریکہ میں شدید طوفانوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، میسوری میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، جہاں 10 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ آرکنساس میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 8 کاؤنٹیز میں 29 زخمی ہوئے۔
ٹیکساس، الینوائے، مسوری، آرکنساس، مسیسیپی، انڈیانا اور کینٹکی میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، جبکہ تیز ہواؤں، بارش اور ممکنہ بگولوں کے باعث عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
حکام کے مطابق، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید طوفانوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے، جس کے باعث متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔