بینک نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ کراچی سے گرفتار

08:44 PM, 16 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی: سائبر کرائم سرکل کراچی نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ ما کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

 سائبر کرائم کی ٹیم نے جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ مارا اور عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے جعلی کال کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان مذکورہ کالز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر کے غلط استعمال کرتے تھے۔

  

ترجمان ایف آئی اے مطابق ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈز کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کے لئے استعمال کرتے تھے، ملزمان مذکورہ کارڈز سے مقامی اور بین الاقوامی طلبا کے لیے داخلہ فیس بھی ادا کرتے تھے۔

علاوہ ازیں ملزمان نے جعلی ویب سائٹس بھی بنا رکھی تھیں، ملزمان کی جانب سے پیسے وصول ہونے کے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کی جاتی تھیں۔
 

مزیدخبریں