وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، سینیٹ الیکشن پر مشاورت

08:19 PM, 16 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تیس منٹ تک اپنے قائد سے ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی ۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور افطاری سے قبل بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچے۔اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔

وزیر اعلی کے پی  علی امین گنڈاپور  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ 

مزیدخبریں