افواج پاکستان کے دفاع اور تحریک انصاف کو جواب دینے کیلئے وزیر اعظم کی 25 رکنی میڈیا ٹیم بنانے کی ہدایت

افواج پاکستان کے دفاع اور تحریک انصاف کو جواب دینے کیلئے وزیر اعظم کی 25 رکنی میڈیا ٹیم بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 25 ارکان پر مشتمل میڈیا ٹیم  تشکیل  دینے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا ٹیم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی سربراہی میں کام کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق یہ میڈیا ٹیم حکومت کی کارکردگی کو اجاگر، فیصلوں کا دفاع کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔ ٹیم میں آئینی، قانونی اور معاشی ماہرین شامل ہوں گے۔

دفاعی معاملات بارے سوجھ بوجھ رکھنے پارلیمنٹرین میڈیا ٹیم کا حصہ  ہوں گے۔ میڈیا ٹیم اپوزیشن کو ہر شعبہ میں کاؤنٹر کرے گی۔ میڈیا ٹیم کی باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ مختلف نجی چینلز کے لئے پینل تشکیل دئیے جائیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو وزیراعظم خود مانیٹر کریں گے۔ ٹیم میں ارکان پارلیمنٹ،  وزرا، غیر پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کو جواب دینے کے لیے جارحانہ انداز کا پینل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں