گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصویر نہیں بنوانا چاہیے تھی، آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج درست، فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں: عمران خان

04:45 PM, 16 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف دفتر کے سامنے ہونے والا احتجاج درست تھا۔  فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں۔ انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے۔یہ حکومت کسی صورت نہیں چل سکتی۔ علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی۔ خدشہ ہے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے فنڈز جاری نہیں کرے گی۔ 

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو اور 3 کروڑ باقی 17 جماعتوں کو ملے ہیں۔ہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے۔ میرے گھر پر ڈاکہ مارے اور کہے کہ بھول جاؤ یہ کیسا انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والوں نے بوٹ کو عزت دینا شروع کر دی ہے۔شریف خاندان کا بوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔ فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کو کھڑا ہونا چاہیئے تھا لیکن ساؤتھ افریقہ نے اسٹینڈ لیا۔فلسطین کے مسئلے پر ہم جنگ نہیں کر سکتے۔ چوری ہوئی نہیں تو کیس کیسے چل رہا ہے، پیسہ سپریم کورٹ سے حکومت کے پاس چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ کیس تب چلایا جارہا ہے اگر کسی دوسرے کیس میں مجھے ضمانت ملے تو اس میں پھنسا لیں۔ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا۔آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا۔ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  سیاسی استحکام تب ہی ہو گا تب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا، 18 ماہ کے دوران ملک پر ریکارڈ قرضہ چڑھایا گیا، نگران حکومت کانسپٹ مکمل تباہ کیا گیا یہ سب ملے ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن اور باقی ادارے ملے ہوئے تھے تب ان پر اعتماد نہیں تھا۔صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم بن کر ریفارمز کی ضرورت ہے۔ جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی۔ اٹک جیل میں برے حالات تھے،بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا۔شیخ رشید پارٹی چھوڑ گئے اس پر کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا شغل مس کریں گے۔

مزیدخبریں