حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

03:59 PM, 16 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کے تیسرے روز حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔

 نیو نیوز کے مطابق حکومت نے ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔

فریقین کے درمیان اگلے ہفتے پیر یا منگل کو اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نے معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا۔مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو آخری قسط ملے گی۔

مزیدخبریں