سینیٹ انتخاب کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، سنی اتحاد کونسل میں سوچ سمجھ کر شامل ہوئے :بیرسٹر گوہر

سینیٹ انتخاب کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، سنی اتحاد کونسل میں سوچ سمجھ کر شامل ہوئے :بیرسٹر گوہر

راولپنڈی : رہنماپی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا بندکمرے میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخاب کے لیے امیدواروں کے فائنل کرلیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، کسی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔

  

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستوں کا شیڈول تبدیل کیا تھا، امید ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہمارے حق میں آئےگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی، سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ ہمارے کیس کو جلد سے جلد سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل میں سوچ سمجھ کر شامل ہوئے۔  کسی جماعت کو اس کی جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔ سنی اتحاد کونسل میں 2 سیاسی وجوہات کی وجہ سے شامل ہوئے ہیں، 80 نشستیں نہ ملنا بہت بڑا ایشو ہے۔
 

مصنف کے بارے میں