تارکین وطن کو لیبیا سے یورپ لے جانے والی کشتی کا انجن خراب، بھوک اور پیاس سے 60 افراد ہلاک

تارکین وطن کو لیبیا سے یورپ لے جانے والی کشتی کا انجن خراب، بھوک اور پیاس سے 60 افراد ہلاک

خرطوم : لیبیا سے یورپ کے لیے روانہ ہونے والی کشتی کا بحیرہ روم میں انجن خراب ہو گیا۔ پانی کی کمی اور بھوک کے باعث 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نیوز ایجنسی’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن لیبیا کے ساحل سے ربڑ کی کشتی میں سوار ہو کر بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوئے تھے جہاں ایک امدادی گروپ نے کشتی کے خراب ہونے کی نشاندہی کی۔

تارکین وطن 3 دن تک سمندر میں بے یار و مددگار پھنسے رہے۔ اوشین وائکنگ کی ٹیم نے کھلے سمندر میں اس کشتی کو دیکھا اور اطالوی کوسٹ گارڈ کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران 25 تارکین وطن کو بچالیا گیا جبکہ 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ متاثرین میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ کشتی میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی تھیں۔ تمام افراد بھوک اور پیاس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جب کہ جو لوگ زندہ بچ گئے ان کی حالت انتہائی سنگین تھی، ان میں سے 2 بےہوش ہوچکے تھے جبکہ مزید 2 افراد کی حالت تشویش ناک تھی جن کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔


 

مصنف کے بارے میں