اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔