موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے سوا کوئی نہیں مانتا: فواد چوہدری

 موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے سوا کوئی نہیں مانتا: فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے سوا کوئی نہیں مانتا،یہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔

آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا۔ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائےگی۔ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہوجائےگا۔ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار اداکیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا معلوم نہیں۔