راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر آج سماعت ہوگی اور نیب کی جانب سے استغاثہ کے مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کروائی جائیں گی۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام اباد کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔
گزشتہ تاریخ پہ نیب کی جانب سے استغاثہ کے 3 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئی۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی گزشتہ سماعت میں نیب کی جانب سے پیش کیےگئے 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیےگئے تھے۔وکلا صفائی نے دو گواہوں پر جرح مکمل کی تھی،گواہوں کا تعلق وزیراعظم ہاؤس، القادرٹرسٹ یونیورسٹی، اسٹیٹ بینک ، کیبنٹ ڈویژن اور وزارت خارجہ سے ہے۔