اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
پنجاب اور سندھ کی 12 ،12 جبکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان کی 11 ،11 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر سینیٹ الیکشن ہوگا۔
پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے ن لیگ نے اسحاق ڈار کو اسلام آباد سے ٹیکنو کریکٹ کی سیٹ پر امیدوار نامزد کیا ہے۔
سندھ سے جنرل نشستوں پرکاظم شاہ ، اشرف جتوئی ، مسرور احسن ، ندیم بھٹو ، سرفراز راجڑ اور دوست علی پیپلزپارٹی کےامیدوار ہونگے ۔
گزشتہ روز پنجاب سے سینیٹ کی12 نشستوں کے لیے 120 امیدوارں نےکاغذات نامزدگی حاصل کیے۔رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔
رہنما مسلم لیگ ن طارق جاوید نےاقلیتی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔
پی ٹی آئی امیدوار حامد خان نے سینٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی اپنے نمائندہ کے ذریع حاصل کیے ۔