پشاور: پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کا عسکریت پسند قرار دئیے گئے محمد اقبال نے کہا ہے کہ میرا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں ہے بلکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن ہوں اور عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کیلئے آیا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق محمد اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 28 اکتوبر 2022 سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں اور اسی وجہ سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں حکومت کیخلاف کسی سرگرمی کا حصہ نہیں لیکن پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی حیثیت سے میں عمران خان کو سپورٹ کرنے زمان پارک گیا تھا۔
Shoutout to this elderly patriotic worker from Fatehpur Swat, Muhammad Iqbal, first held firm against state brutality on 14th march and is now the target of a propaganda campaign to declare him and other Pashtuns present at #ZamanPark as terrorists. pic.twitter.com/6FQCFCgE3g
— Abid Nawaz (@AbidabNawaz) March 16, 2023
واضح رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے آج پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک میں ایک ’عسکریت پسند‘ موجود ہے جس کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ ماضی میں تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کے ساتھ ہوتا تھا۔
عامر میر نے یہ بھی بتایا تھا کہ مذکورہ دہشت گرد 8 سال کی سزا بھی کاٹ چکا ہے، وہ عسکریت پسند اب خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعت کے ساتھ ہے اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے۔