لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پولیس نے میری کار کو شادمان انڈر پاس پر روکا اور مرد اہلکاروں کے ہمراہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے گرفتاری دینے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون اہلکار نے کہا آپ میری ماں جیسی ہیں گاڑی سے نیچے اتر آئیں، میں نے پولیس سے پوچھا کہ ان کا تعلق کس پولیس سٹیشن سے ہے اور میرا جرم کیا ہے تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔
شادمان انڈرپاس پر پولیس نے بیرئیرز لگا کر میری گاڑی کو روک لیا ہے۔
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 16, 2023
پولیس مجھے حراست میں لینے لگی ھے-#Fascist_PDM pic.twitter.com/LvWziKmqcR
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میں نے گاڑی کو لاک کر کے پارٹی قائدین آگاہ کیا، پولیس اہلکار ورکرز کے آنے پر موقع سے چلے گئے، جس کے بعد میں اپنے کلینک پر پہنچ گئی، میری پارٹی نے کہا آپ علی بلال کیس میں ضمانت پر ہیں آپ نے گرفتاری نہیں دینی۔
واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گاڑی کو شاد مان انڈرپاس کے قریب گھیرے میں لے لیا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان تھا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا تھا کہ پولیس مجھے حراست میں لینے لگی ہے، اس وقت میں گاڑی بند کرکے اندر موجود ہوں اور لیڈی پولیس اور 2 اہلکاروں نے کہا آپ ہمارے ساتھ آئیں۔
کوئ وارنٹ کے بغیر چاہ رہے تھے کہ میں ساتھ چلوں- https://t.co/LMJbBgMyKo
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 16, 2023
انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے مجھ پر علی بلال سے متعلق مقدمہ درج کیا جس میں ضمانت پر ہوں، ضمانت کے باوجود پولیس نے تماشہ بنا رکھا ہے۔
اس اثنا میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی رکی ہوئی ہے اور سامنے کی جانب سے چند پولیس اہلکار آ رہے ہیں۔
شادمان انڈرپاس پر پولیس نے بیرئیرز لگا کر میری کاڑی کو روک لیا ہے، پولیس مجھے حراست میں لینے لگی ھے، اس وقت گاڑی بند کر کے اندر موجود ہوں، ڈاکٹر یاسمین راشدpic.twitter.com/n2iXKdjuAC
— Ans Hafeez (@PakForeverIA) March 16, 2023