اہلیان لاہور کیلئے خوشخبری، رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

10:19 PM, 16 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: اہلیان لاہور کیلئے خوشخبری ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیاب مشاورت کے بعد ماہ مارچ اور رمضان المبارک کیلئے نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت دالوں، گوشت، دودھ، دہی اور روٹی نان کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 
ڈی سی لاہور کے مطابق رمضان میں شہریوں کو ہر صورت گراں فروشی سے بچایا جائے گا، رمضان کے دوران چاول باسمتی سپر نیا 300 روپے فی کلو، دال ماش دھلی 405 روپے فی کلو، دال مسور موٹی 255روپے فی کلو، دال چنا سپیشل 250 روپے فی کلو اور دال چنا باریک 235 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی۔ 
جاری کردہ لسٹ کے مطابق دال ماش چھلکے والی 370روپے فی کلو، مونگ دال چھلکے والی 250 روپے، کالا چنا 220 روپے فی کلو، سفید چنا موٹا 330 روپے فی کلو، بیسن 245 روپے فی کلو، سادہ روٹی 15 روپے اور نان 25 روپے، دودھ 140 روپے فی کلو اور دہی 165 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔

مزیدخبریں