ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کے بعد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچ گئی

ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کے بعد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچ گئی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ ہونے کے بعد لاہور میں موجود اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے لاہورگئی پولیس ٹیم ڈی آئی جی آپریشن ندیم شہزاد بخاری کی سربراہی میں واپس زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن ،ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور 25 اہلکار واپس زمان پارک پہنچ گئے ہیں جبکہ ایس پی سٹی اورایک زخمی اہلکارابھی لاہور میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس سے بھی مدد مانگی ہے جبکہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک کے باہر آپریشن کل تک روکنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں