لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے جو اب 19 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے اور پی سی بی اور فرنچائزز چاہتی ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ کہ پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کیلئے ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب یہ میچ 19 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کیلئے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہوں گے۔
Rain looms over the HBL PSL 8 Final. @TheRealPCB and Franchises are anxious that the Final should not be disrupted. Therefore, we have decided to reschedule the HBL PSL Final from 19 Mar '23 to Saturday, 18 Mar '23. Tickets already purchased for the Final will remain valid.
— Najam Sethi (@najamsethi) March 16, 2023
واضح رہے کہ ملتان سلطانز گزشتہ روز لاہو رقلندرز کے خلاف کوالیفائر جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ آج پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز سے مد مقابل ہو گی اور جو بھی دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گا وہ فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہو گی۔