دنیا کی لمبی ترین زبان والے شخص کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

05:37 PM, 16 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:ایک شخص نے  دنیا کی سب سے لمبی زبان  کے  تیز ترین  وقت میں ساتھ پانچ جینگا بلاکس ہٹانے کاگنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق سیلیناس کے نک اسٹوبرل نامی شخص نے اپنی  زبان 3.97 انچ طویل زبان سے  55.526 سیکنڈ میں ایک اسٹیک سے پانچ جینگا بلاکس کو ہٹایا،اسٹوبرل اپنی  زبان کو  پینٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے  نک اسٹوبرل  کا کہنا تھا کہ اس اعزاز نے ان کی   زندگی بدل دی ہے۔انہوں نے کہا، "میں مختلف ممالک میں جا کر مختلف ثقافتوں کو دیکھنے اور اچھے لوگوں کے ساتھ گھومنے اور اچھا کھانا کھانے میں کامیاب رہا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ بچپن سے گنیز  بک کا نام سن رکھاتھا اب اس میں ا ن کا نام شامل ہوگیا ہے جوکہ ان کیلئےبہت بڑی بات ہے۔"
 

مزیدخبریں