اسلام آباد: ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے جج زیبا چودھری دھمکی کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی کا عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئےکہنا تھا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ نہیں ہوسکتے،غیر موجودگی میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کیے تو دیگر ملزمان کوبھی یہ فائدہ دیاجائے گا۔
پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس پہنچی تو ان پرپیٹرول بم پھینکا گیا، پولیس پرکارکنان نے تشدد کیا،عمران خان کی ضمانت بھی اس میں واپس لینی چاہیے۔