پلوامہ ڈرامے پر بھارت کے اندر سے سوالات اٹھنے لگے

01:37 PM, 16 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی :مُودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے پرہندوستان کے اندر سے ہی سوالات اٹھنے لگ گئے،راجستھان کے شہر جے پور میں مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کے چرچے ہیں،راجستھان میں کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا۔سوال اٹھایا گیا ہہ پلوامہ حملہ کیسے ہوا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے سوال اٹھایا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ اب تک منظرِ عام پر کیوں نہ آئی؟ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا۔ کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟ پلوامہ حملہ14فروری2019کو لیتھی پورہ میں پیش آیا۔اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔سُکھ جندر سنگھ رندھاوا کا کہنا تھا کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا۔

مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لایا۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی دیش بیچ رہا ہے۔مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔ سُکھ جندر سنگھ رندھاوا کی ہنڈِن برگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔

کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے۔مُودی سرکار نے کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہ دے دی۔پاکستان پلوامہ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کو ماضی میں کئی بار آگاہ کر چکا ہے۔

مزیدخبریں