تحریک انصاف اتوار کو ریلی نہیں نکالے گی، پوری قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے نہیں روکا: جسٹس طارق سلیم شیخ

تحریک انصاف اتوار کو ریلی نہیں نکالے گی، پوری قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے نہیں روکا: جسٹس طارق سلیم شیخ
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے ساری قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے۔ نہ لاہور ہائیکورٹ نے اور نہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری پر عمل سے نہیں روکا۔ زمان پارک میں آپریشن کل صبح 11 بجے تک روک دیا۔ 

زمان پارک میں پولیس کارروائی روکنے کے حوالے سے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ تحریک انصاف اتوار کو ریلی نہیں نکالے گی یہ عدالت کا حکم ہے ۔ اگر آپ ریلی نہیں روکیں گے تو عدالت تحریری حکم جاری کرے گی ۔

 لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن کو روکنے کے احکامات پر کل تک توسیع کر دی ۔ہے، چیف سیکرٹری اور آجی پنجاب کو پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہر ایک چیز کا قانون میں طریقہ کار ہے ؟ہم نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد سے نہیں روکا ۔ اپنی ریلی کو آگے پیچھے کرلیں۔ 

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرکے کرتا ہے۔ آپ نے جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں۔ خدا کیلئے ملک میں زندگی کو چلنے دیں۔