اسلام آباد: وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سابق آئی جی گلگت بلتستان کے خلاف مسلح بغاوت کرنے پر کارروائی ہوگی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جی بی پولیس کے مسلح اہلکار کس قانون کے تحت سابق وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ییں؟ جی بی پولیس نے پنجاب اوراسلام آباد پولیس پرسرکاری بندوقیں کس کے کہنے پر تانیں ؟
GBپولیس کےمسلح اھلکارکس قانون کےتحت سابق وزیراعظم کی حفاظت پرمامور ھیں؟
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 16, 2023
GBپولیس نے پنجاب اوراسلام آباد پولیس پرسرکاری بندوقیں کس کے کہنےپرتانیں ؟
سابق وزیراعظم،وزیر اعلٰی GBاور سابقہ IG GBکیخلاف مسلح بغاوت کرنےاور ریاست میں ریاست بنانے کےسنگین جرم کیخلاف قانونی ایکشن لازم ھے
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلٰی گلگت بلستان اور سابق آئی جی جی کیخلاف مسلح بغاوت کرنے اور ریاست میں ریاست بنانے کے سنگین جرم پر قانونی ایکشن لازم ہے۔