اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی "قریبی دوست" اور یوٹیوبر صحافی ملیحہ ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا سے تربیت یافتہ "مجاہد" پہنچ چکے ہیں۔ اور انہوں نے ہیلی کاپٹر گرانے کی صلاحیت بھی حاصل کرلی ہے۔
ملیحہ ہاشمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم کی تیاری دو سو گنا زیادہ ہے ۔ خیبر پختونخوا سے تربیت یافتہ مجاہد پہنچ گئے آج پولیس/رینجرز نے لاقانونیت دکھائی تو بہت نقصان اٹھائیں گے ۔
https://twitter.com/MaleehaHashmey/status/1636207021983711232
ملیحہ ہاشمی نے ہرزہ سرائی کی کہ ملک کےمحافظ رہیں گے تو عزت ملےگی۔دہشتگرد بنیں گے تو ویسا ہی جواب ملےگا آج ہیلی کاپٹر کا بھی علاج تیار ہے۔ وہ غلطی مت کرنا ۔
سینئر صحافیوں کی تنقید اور نیو پر خبر لگنے کے بعد ملیحہ ہاشمی نے اپنا ٹویٹ ڈلیٹ کردیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ڈلیٹ کیوں کیا؟