لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے جج ظفر اقبال پر سنگین الزامات لگا دیے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی گرفتاری اس لیے چاہتے ہیں تاکہ ڈرون حملے اور پٹرول کی قیمتوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیشن عدالت کا گرفتاری پر اصرار کرنا قانون کے خلاف تو ہے ہی سمجھ سے باہر نہیں ۔ عمران خان کی گرفتاری ڈرون حملے اور پٹرول کی قیمتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ضروری ہے۔
سیشن عدالت کا گرفتاری پر اصرار کرنا قانون کے خلاف تو ہے ہی سمجھ سے باہر نہیں ۔۔ عمران
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 16, 2023
خان کی گرفتاری ڈرون حملے اور پٹرول کی قیمتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ضروری ہے،
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ظفر اقبال نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری بالکل درست جاری ہوئے اور زمان پارک میں پولیس کی کارروائی بالکل ٹھیک تھی عمران خان کو پولیس سے تعاون کرنا چاہیے تھا مزاحمت نہیں اگر وہ سرنڈر کردیتے ہیں تو وارنٹ گرفتاری معطل کردیتا ہوں۔