کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ لگنے کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ۔
پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا، خط پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی جانب سے لکھا گیا ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون لگنے کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے مندرجات میں آگاہ کیا گیا گیا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے لانگ مارچ شروع کیا4 مارچ کو عوامی مارچ جب خانیوال پہنچا تو ڈرون کیمرہ نے ٹرک کی طرف آکر آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا۔
ڈرون کیمرا لگنے کا معاملہ خانیوال پولیس اسٹیشن پر بھی رپورٹ کیا گیا،پیپلزپارٹی نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، خط میں ڈی جی آئی ایس آئی سے کہا گیا ہے کہ آپ کا ادارہ اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے۔