اپوزیشن مضبوط، عمران خان مشکل میں ہیں: پرویز الہٰی کے بعد ایک اور اتحادی نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

10:25 PM, 16 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومتی اتحادی ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کے بعد ایک اور اہم اتحادی باپ کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی بھی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ۔۔کہتے ہیں اپوزیشن کی پوزیشن مضبوط ہے۔ عمران خان مشکل میں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خالد مگسی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دھمکیوں اور جلسوں کے اعلان کے بعد یہ نظر آ رہا ہے کہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ دھمکیوں کے بجائے اگر اکثریت نہیں ہے تو حکومت چھوڑ دیں اور الیکشن میں چلے جائیں ۔ 

خالد مگسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی طرف جانے سے پہلے پاکستان، بلوچستان اور خود اپنا مفاد سامنے رکھیں گے اور ق لیگ سے بھی ڈسکس کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال انتہائی مشکل میں گزارے ہیں اور ہم مطمئن نہیں ہیں۔ 

مزیدخبریں