پاکستان مسلم لیگ ق وفاق سے کیوں چلی گئی ؟مولانا فضل الرحمن کا دلچسپ جواب 

09:12 PM, 16 Mar, 2022

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت سے آصف زرداری کوآگاہ کیا ۔

اسلام آباد میں  اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد  پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زداری کو لانگ مارچ می شرکت کی دعوت دینے جانا تھا ۔انکی مہربانی ہے وہ میرے پاس تشریف لائے۔لانگ مارچ کی دعوت دینے سے قبل آصف زرداری نے کہا میں یہ پہلے ہی قبول کر چکا ہوں۔

 لانگ مارچ اور جلسہ منسوخ ہونے کے ایک سوال پر مولانا نے  صحافی سے کہا کہ آپ اپنا سوال اپنے پاس رکھیں،چودھری پرویز الہٰی  کے بیان پر ہم حکومت کیساتھ ہیں پر کیا کہیں گے؟ صحافی کے سوال پر کہایہ بھی ٹھیک ہے ، ان کا کل والا انٹرویو بھی دیکھ لیں ۔

اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور سیاسی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوا ، مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت پر آگاہ کیا، ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری،  صلاح الدین ایوبی، ضیاء الرحمن بھی موجود تھے،  رخسانہ بنگش بھی آصف زرداری کے ہمراہ تھیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا  لانگ مارچ کے حوالے سے کون کہاں سے نکلے گا اس سوال کا جواب ابھی آپکو نہیں  ملے گا  ، شہباز شریف  نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ او ائی سی کانفرنس کامیاب ہو اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ، شہباز شریف سے سوال کیا گیا چوہدری برادران لاہور کیوں چلیں گئے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا  ان کا گھر ہے کیوں نہیں جائینگے۔

مزیدخبریں