امپائر کس کے ساتھ ہیں ؟شیخ رشید بھی چپ نہ رہے 

08:49 PM, 16 Mar, 2022

امپائر کس کے ساتھ ہیں ؟شیخ رشید بھی چپ نہ رہے 

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امپائر پاکستان کیساتھ ہیں کیونکہ انہیں پاکستان کی فکر ہے ،وہ انہیں سمجھا رہے ہیں کہ افہا م و تفہیم سے معاملات کو حل کر لو ورنہ پھر دما دم مست قلندر بھی ہو سکتا ہے ۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاامپائر جمہوریت کیساتھ ہیں ،تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ عمران خان کے حق میں ہی آئے گا ،پاکستان تحریک انصاف اور ہم کہیں نہیں جا رہے ،انہوں نے کہا یہ حیران کن بات ہے کہ انتخابات میں جب کچھ عرصہ ہی باقی رہ گیا ہے اور یہ تصادم کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں،تصادم کو مزید ہوا نہ دیں تو ہی اچھی بات ہے ،انارکی پھیلانے کا نتیجہ اُلٹا ہی نکلے گا .

انہوں نے کہا 23 سے 30 نارچ تک جوڈو کراٹے کا ہفتہ ہے اگراپوزیشن نے صبر نہ کیا تو پھر انہیں 10سال مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے ،ان کو سمجھنا چاہیے کہ مولاجٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی ،عدم اعتماد سامنے لاتے لاتے کچھ اور ہی نہ باہر آجائے ۔

مزیدخبریں