طاقتور زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری ،شدت 7.3 ریکارڈ

08:31 PM, 16 Mar, 2022

جاپان میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ،جاپان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کی 7.3 ریکٹر سکیل پر شدت ریکارڈ کی گئی ،طاقتور زلزلے کے بعد ایک میٹر تک بلند لہریں پیدا ہونے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز فوکو شیما کے قریب سمندر میں 60 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو، ایباراکی چیبا اور سائیتاما تک محسوس کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔

مزیدخبریں