کیف:روس یوکرین جنگ ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ،یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک روسی افواج کی گولہ باری سے 100 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں ایسے میں دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔
یوکرین کے نائب وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے ماریوپول کے اسپتال پر قبضہ کرلیا ہے، اسپتال میں 400 شہری، مریض، طبی عملہ موجود ہے،جنہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے،روسی فوج ماریوپول میں زیر قبضہ اسپتال سے فائرنگ کر رہی ہے، جس سے انسانی ہمدردی کی راہداری کو خطرہ ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے شہر خارکیف کی ایمرجنسی سروس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ روسی حملے میں اب تک خارکیف کےکم از کم 500 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔