اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مائنس پی ٹی آئی 5 سال کے لیے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی حکومت 5سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے، عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اور ممکنہ طور پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 172 نہیں بلکہ 200 سے زائد ووٹ ہیں جبکہ حکومت کہتی ہے کہ اس کے پاس نمبر پورے ہیں۔