کراچی: بابر اعظم ، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کے باعث پاکستان آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر باقی اننگز کا آغاز کیا۔
اوپنر عبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہوکر 96 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کے پیچھے اسٹیو اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ فواد عالم کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔
کپتان بابراعظم 196 رنز بناسکے اور بدقسمتی سے اپنی ڈبل سنچری نہ بناسکے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور شاندار سنچری سکور کرکے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئے۔