وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی محاذ پر کامیابی ملے گی: عمران خان

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی محاذ پر کامیابی ملے گی: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے کی طرح اب بھی سیاسی محاذ پر کامیاب ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس دوران حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور پر غور کیا گیا۔ 
وزیراعظم کا عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے ہر فوم پر آواز اٹھائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہو گی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

مصنف کے بارے میں