راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحری سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ملاقات کی جس دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی تعاون بڑھانے، خطے میں امن کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ بحرینی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواش کا اظہار کیا اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرنے کیساتھ ساتھ سرحدی انتظامات کے حوالے سے بھی پاکستان کو سراہا۔
آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی ملاقات
03:15 PM, 16 Mar, 2022