ہمارے نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی: وزیراعظم

ہمارے نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر اتحادیوں سے روابطہ اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دوبدو ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 مارچ کے جلسہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

مصنف کے بارے میں