اہم شاہراؤں پر چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حق میں بینرز آویزاں

02:13 PM, 16 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: شہر کی اہم شاہراؤں پر مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حق میں پینا فلیکس اور پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ان پینا فلیکس اور پوسٹرز میں لکھا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب کی مجبوری ہیں اور وہ ہی وزیر اعلیٰ کیلئے ضروری ہیں ۔ یہ پینا فلیکس اور پوسٹرز سب سے پہلے مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر کے باہر دیکھے گئے بعد میں لیگی کارکنوں نے ان کو لاہور کی اہم شاہراؤں میں لگا دیا ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکیں اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔ اس کے لیے وہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں ۔

گزشتہ روز پرویز الٰہی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ مل جائے تو پی ٹی آئی کی کوتاہیاں دور کر دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ بن گیا تو اپنے تمام وعدے پورے کروں گا کسی کو دھوکہ نہیں دوں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تعلقات بنائے نہیں بگاڑے ہیں ۔ حکومت کے سوا تمام جماعتوں نے ہمیں پیشکش کی ، ترین گروپ عثمان بزدار کو ہٹا کر ہی دم لے گا ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ غلط مشوروں کی وجہ سے وزیراعظم یہاں تک پہنچے ہیں ۔

مزیدخبریں