نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو پردیش کانگریس کمیٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہو گئے ہیں، یہ استعفیٰ انہوں نے سونیا گاندھی کی ہدایت پر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے حال ہی میں 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے بعد مختلف صدور کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے اتر پردیش، اتر کھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدور کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی تاکہ پارٹی کی تنظیم نو آسان بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ اتر کھنڈ، گوا اور اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ اسمبلی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب نوجوت سنگھ سدھو بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو پردیس کانگریس کمیٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی
11:11 AM, 16 Mar, 2022