شادی کے دوروزبعد ہی دلہا اندوہناک واقعہ میں ہلاک ہوگیا

10:22 PM, 16 Mar, 2021

حیدرآباد، شادی کے دو روز بعد ہی اندوہناک واقعہ میں دولہا جان کی بازی ہار گیا 

بھارتی شہر دولت آباد کے علاقے اللہ پور میں 23 سالہ یاسین کی دوروز قبل حیدرآباد کے علاقے فلک کی رہائشی لڑکی سے شادی ہوئی تھی ۔ اتوارکے روز ولیمے کا اہتمام  کیا جانا تھا ۔ 

شادی کے تیسرے روز خاندان نے پکنک کا پروگرام بنایا اورگھر کے سب لوگ قریبی علاقے کے تالاب کنارے پہنچ گئے ۔ دولہا یاسین کا بھتیجا سمیر اچانک کھیلتے ہوئے تالاب میں گر گیا ۔ 

اچانک شور سن کر دولہے نے تالاب کی طرف دیکھا اور پھر بھتیجے کو بچانے کی خاطر چھلانگ لگادی ۔ یاسین نےپوری کوشش کرکے بھتیجے کو کنارے پر پہنچا دیا لیکن خود کیچڑ میں پھنس گیا اور اسی اثناء میں وہ بیہوش ہوگیا ۔ 

علاقے  کے چند لوگوں کی مدد سے دونوں کو تالاب سے باہر نکال لیا گیا ۔دولہا کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ طبی امداد سے قبل ہی دنیا سے منہ موڑ گیا ۔ 

مزیدخبریں