سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل پرانڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے والے وزراءکو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن پرحکومت کے الزامات کی وجہ فارن فنڈنگ کیس ہے، پی ٹی آئی جانتی ہے کہ فیصلہ آیا تو ایک دن بھی حکومت نہیں ٹھہر سکے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگوں کو گالیاں دے ، اسے حفاظت کا بندوبست بھی کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو دو انڈے مارے گئے جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی، بعدازاں شہباز گل کا میو ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا تھا، پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں میو ہسپتال جانا پڑا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔