آصف زرداری کی گفتگو میڈیا پر کیسے آئی، پی ڈی ایم کی صفوں میں ہلچل

 آصف زرداری کی گفتگو میڈیا پر کیسے آئی، پی ڈی ایم کی صفوں میں ہلچل
کیپشن: آصف زرداری کی گفتگو میڈیا پر کیسے آئی، پی ڈی ایم کی صفوں میں ہلچل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا بیان میڈیا میں کیسے آیا اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق آصف علی زرداری کی پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہونیوالی گفتگو میڈیا کے سامنے آنے اور اس پر تبصروں کی وجہ سے پی ڈیم ایم پریشان ہے۔ ۔ اجلاس میں شریک ارکان ایجنڈے کو بھول کر اس پر بات کر رہے ہیں۔

ادھر وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارے لئے اصل چیلنج مہنگائی کی روک تھام ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ اسمبلیوں کو چھوڑنا عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے اور ہم پہاڑوں پر سے نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا ہے اور میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں لانگ مارچ کی ایسی ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی کہ جیسے 1986 اور 2007 میں شہید بی بی کی آمد پر کی تھی۔ مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں۔ تاہم جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کی جدوجہد کیلئے ہونا چاہیے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے اور سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے، میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟ آپ نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔