شہباز گل نے انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کر دیا مگر کیوں؟

05:30 PM, 16 Mar, 2021

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے اوپر سیاہی پھینکنے اور انڈے مارنے والوں کو معاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماءپرمجھ پرحملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں اس لئے میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں اور پولیس سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔


دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے۔

مزیدخبریں