اسلام آباد : عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ جس طرح پہلے فیز میں ابتدا میں ہی سمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے وبا کو تیزی سے بڑھنے سے روکا تھا بالکل اسی طرح کی حکمت عملی ہمیں فیز تھری میں بھی ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے ہمیں اختیار کرنی ہے ،تاکہ وبا کو بڑھنے سے روکا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر روز دیا،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ، کابینہ ارکان نے کہا کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان نے روز دیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
یاد رہے ملک میں کوروناکیسزکی شرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح سات فیصد سے بھی تجاوز کرگئی،چوبیس گھنٹےکےدوران پینتیس ہزار تین سوتین ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سےدوہزارپانچ سوگیارہ مثبت آئے جبکہ اٹھاون افراد لقمہ اجل بنے ، جس کے بعد کوروناسے اموات کی تعداد تیرہ ہزارپانچ سوپچانوے ہوگئی۔
این سی اوسی کےمطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد چھ لاکھ نو ہزار ہزار نوسو چونسٹھ جبکہ تیئیس ہزارتین سوپچپن مریض زیرعلاج ہیں۔