مظفرگڑھ میں 13 سالہ بچے کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہونے کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مظفرگڑھ کےعلاقے شاہ جمال میں 13 سالہ حافظ قران بچے حمزہ کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں تھانہ شاہ جمال میں درج کرلیا گیا ہے.مقدمے میں والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد لاش درخت پر لٹکائی گئی.
13سالہ حمزہ کی نماز جنازہ بستی کانجو میں ادا کردی گئی جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر بچے کے والدین کا کہنا تھا انکے بیٹے کے قاتلوں کو بھی پھانسی پر لٹکایا جائے۔والدین نے الزام عائد کیا کہ پولیس جان بوجھ کر معاملہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔