کینیڈا میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ریلی

کینیڈا میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ریلی
کیپشن: کینیڈا میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ریلی
سورس: file

ٹورنٹو: وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں  کینیڈا میں اوورسیز پاکستانیوں نے کارریلی نکالی جس میں  سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ 

دارالحکومت ٹورنٹو میں تحریک انصاف کینیڈا کی جانب سے  سوکلومیٹر تک نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈاؤن ٹاؤن کے ایریا میں کینیڈا ، پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے لہراتے رہے اور شرکاء پاکستان زندہ باد اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔

 ریلی کے آرگنائزر عامر خان کہتے ہیں ، اوورسیز پاکستانی کرپشن کے خلاف تحریک وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اور چاہتے ہیں ، پاکستان کو کرپشن سے پاک کیا جائے ۔ تحریک انصاف کینیڈا نے 23 مارچ تک  یوم پاکستان  کے حوالے  سے ٹورنٹو ہائی وے پر آگہی مہم  بھی شروع کردی ہے ۔